پختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ملبہ خود بھی اٹھائے، پارا چنار کے حالات سب کے سامنے ہیں وہ تو ہمارے زیر انتظام نہیں،وزیر دفاع


اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہامزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، افغانستان میں امریکا نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا، اب امریکا اگر اسلحہ واپس لے رہا ہے تو اچھی بات ہے، امریکی اسلحے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔
ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے مفاہمت کی کوئی بات کی؟ تین چار مرتبہ یہ وفاق پر حملے کر چکے ہیں اور عید کے بعد دوبارہ حملے کا کہہ رہے ہیں، اب مفاہمت کے بجائے مزاحمت کی سیاست ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ملبہ خود بھی اٹھائے، پارا چنار کے حالات سب کے سامنے ہیں وہ تو ہمارے زیر انتظام نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ، بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض نے طالبان کو پاکستان میں بسانے کا فیصلہ کیا، یہ تینوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، اسمبلی کی کارروائی میں میرا مؤقف موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے یہاں خطوط بازی کی اور پھر عالمی درجہ دیا، خطوط کا حشر جو پہلے ہوا وہ ہی اب ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو کوئی سیاسی نہیں بلکہ جادو ہی مشورہ دے سکتا ہے، پرویز خٹک کو صوبے سے وفاق میں لانے کے بعد خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کی گئی۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 5 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 7 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 8 hours ago




