وزیراعظم سے کاروباری وفد کی ملاقات، بہترین سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین
آپ کی مشاورت اور مفید آراء سے ملکی معیشت کو بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی ملکی صنعتی و معاشی ترقی کے لیے اپنا سرمایہ اس ملک میں لگایا۔
انھوں نے کہا کہ آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت اور مفید آراء سے ملکی معیشت کو بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی، حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے۔ آپ سے مشاورت کا مقصد ملک کی معیشت کی ترقی میں تیزی لانا ہے۔ بیرون ملک تعینات ٹریڈ آفسیرز کو تجارت و برآمدت کے فروغ کے حوالے سے واضح اہداف فراہم کیے جا چکے ہیں۔
اجلاس میں شرکاء نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، شرکاء نے ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا، شرکاء نے حکومت کے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کی بھی تعریف کی۔
دورانِ اجلاس وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں کو کاروباری شعبوں کے نمائندوں و اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرکے ان سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔
وفد میں گوہر اعجاز، سید یاور علی، عاطف شیخ، فواد مختار، شاہد حسین، ایس ایم تنویر، میاں احسن، سلیم غوری، شہزاد ملک، عثمان ملک، عاطف انعام اور شہزاد اصغر شریک تھے۔
حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، جام کمال خان، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، حنیف عباسی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

فیک اور من گھڑت خبروں پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کا پول کھول دیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے جوابی وار جاری ،سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئی
- 2 منٹ قبل

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیونے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت کا آغاز کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے، ناکام بنا دیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ پاکستان نے بھارت کی متعدد ایئر فیلڈز تباہ کر دیں
- 20 منٹ قبل

بھارتی فوج کی ایل او سی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
- 10 گھنٹے قبل

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا
- 28 منٹ قبل
بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، پاکستان نے براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی
- 4 گھنٹے قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز روک دی
- 11 گھنٹے قبل