’میں نے کہا کہ میں اس وقت جاؤں گا جب آپ امریکی کمپنیوں سے ایک کھرب ڈالر، یعنی ایک ٹریلین ڈالر کی خریداری کریں گے، ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پراگلے ماہ سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ آیا وہ روسی صدر ولادی میر پوتن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے؟ تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ تیل کی دولت سے مالامال اس خلیجی ملک کا دورہ کریں گے، لیکن ان کے مطابق اس کا بنیادی مقصد کاروباری معاہدہ ہے۔
ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا:’میں سعودی عرب جا رہا ہوں‘، تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا: ’میں نے کہا کہ میں اس وقت جاؤں گا جب آپ امریکی کمپنیوں سے ایک کھرب ڈالر، یعنی ایک ٹریلین ڈالر کی خریداری کریں گے، چار سال کی مدت میں۔ انہوں نے اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، لہٰذا میں وہاں جا رہا ہوں۔‘
انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے میں فوجی سازوسامان کی خریداری بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب حالیہ دنوں میں روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارت کاری کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات پر زور دیا ہو۔
2017 میں اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران، ٹرمپ نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا، بجائے برطانیہ کے، کیونکہ سعودی عرب نے 450 بلین ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 13 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل