عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں،سیکرٹری جنرل


جدہ: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔
اوآئی سی اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا۔
اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے،انہوں نے زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر جاری مظالم بند کرے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔
او آئی سی کے اس اجلاس میں رکن ممالک نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ ہم عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر رہنے کا نہ صرف مکمل حق حاصل ہے بلکہ انہیں ایک خودمختار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا بھی حق ہے۔
حسین ابراہیم طحہٰ نے اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کی بے حرمتی، فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریوں اور شہادت جیسے جرائم کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
وزرائے خارجہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
اجلاس کا اعلامیہ جاری
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور فلسطین کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کی جانب سے غزہ کے لیے انتظامی کمیٹی کی حمایت کی گئی جبکہ اعلامیے میں اسرائیل کو غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانی المیے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
او آئی سی اجلاس میں شام کی تنظیم میں رکنیت بحالی کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے حالیہ عرب سمٹ میں پیش کردہ منصوبے کی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں شریک رکن ممالک نے فلسطینیوں کی غزہ سے جبری نقل مکانی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں فلسطینی آزاد ریاست کی رکنیت تسلیم کرانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

ایل او سی پر بھارتی شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں
- 5 گھنٹے قبل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
- 4 گھنٹے قبل

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید
- 2 گھنٹے قبل