پاکستان
خیبر پختونخوا کو پنجاب سے آگے لیکر جائیں گے، شہباز شریف
سوات : ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کا صحیح استعمال نہیں کیا تو پچھتاوا ہوگا، مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
شہزاد نوید
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سوات میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام نے ووٹ کا صحیح استعمال نہیں کیا تو پچھتاوا ہوگا، گھبراؤں اور اس کو بھگاؤ کا نعرہ لگانے آیا ہوں، مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
سوات میں پی ڈی ایم کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے، مہنگائی کے مارے عوام کھانے،دوائی کے لئے ترس رہے ہیں،بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آیا ہے،انہوں نے کہا کہ سوات میں بلین ٹری سونامی کا کیا بنا؟ مالم جبہ سکینڈل کا کیا بنا؟ میں مالم جبہ جانا چاہتا ہوں لیکن ڈرتا ہوں کہیں ایسا نا ہو کہ نیب مجھ پر پھر سے کرپشن کا الزام لگا دے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لیپ ٹاپ دئے تو عمران خان کہتا تھا کہ طلباء کو رشوت دے رہے ہیں،آج اسی لیپ ٹاپ سے تعلیمی سلسلہ جاری ہے اور نوجوانوں کے روزگار کا ذریعہ بنا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں بجلی کا مسلہ حل کردیا تھا لیکن عمران خان کے آتے ہی بجلی پھر سے غائب ہو گئی ہیں، مہنگی بجلی تو ایک طرف اب بجلی ملنا بھی محال ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا اب عوام کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہے ورہ پچھتاوا ہوگا، انقلاب کی ضرورت ہے، مہنگائی کے خلاف، غربت کے خلاف،بے روزگاری کے خلاف اور نا اہل حکومت کے خلاف، انہوں نے کہ کہ گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ کا نعرہ لگانے آیا ہے، اگر بہتر پاکستان چاہئے تو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے آگے لے کر جائیں گے۔
پاکستان
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔
دنیا
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں
کولمبو: سری لنکا میں نئے حکمران کیلئے پارلیمانی ووٹنگ ختم ہوگئی، متعدد اضلاع میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے کو ابتدائی گنتی میں برتری حاصل ہوگئی، پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے 600 سے زائد سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں تھے۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، حزب اختلاف لیڈر ساجیت پریماداسا تقریباً 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر رانیل وکرما سنگھے تقریباً 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں حکومت بنانے کیلئے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہیں۔
تجارت
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 94 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز