وفاقی حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی تجویز کو ترک کر دے،صدر زرداری


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی یکطرفہ پالیساں وفاق پر شدیددباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کے فنی تعلیم سے لیس کرنا ہو گا،نوجوانوں کی آبادی اس وقت ہمارے ملک کا بڑا حصہ ہے ان کو کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے تا کہ ان کی احساس محرومیوں کو دور کیا جا سکے۔اوران کے لیے کاروباریاں پالیسیاں بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے آئی ٹی پارکس کا قیام ضروری ہے،اس ایوان کو اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،جمہوری اداروں کو عوامی اعتماد بحال کرنے کےلیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوری نظام کی مظبوطی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگاان کا کہنا تھاکہ اجتماعی اہداف پر کام کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے بہتر اور کونسی جگہ ہو سکتی ہے؟حکومت کی یکطرفہ پالیساں وفاق پر شدیددباو بن رہی ہیں، تفاق رائے سے قومی اہمیت کے فیصلے کرنا ہوں گے،پارلیمنٹ ایسا فورم ہے جہاں کسی کی بھی احساس محرومی کو دور کیا جا سکتا ہے۔
صدر زرداری نے اپنے خطاب میںکہا کہ معاشی ترقی اور روزگار پیدا کرنےکے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے لوگوں کو بااختیار بنائیں ،کاروبار کے لیے قرض کی آسان رسائی کو ممکن بنائے،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گڈ گورننس اورسیاسی استحکام کو فروغ دینا ہو گا، اورٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہو گی،موجودہ ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کاتقاضہ ہے، ہمیں ملازمتوں میں کمی سے بچنا ہو گا،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام لاکھوں خاندانوں کے لیے لائف لائن ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یہ صدی بہت سے نئے عالمی چلینجز کی صدی ہو گی، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں،،وفاقی حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی تجویز کو ترک کر دے۔
اپنے خطاب میںانہوں نےمزید کہا کہ سب علاقوں کی ترقی کے لیے مساوی کام کرنا ہو گا اور اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ کوئی صوبہ یا علاقہ ترقی میں پیچھے نہ رہے۔حکومت کو آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لیے اقدمات کرنے چاہیں،مہنگائی اور بلند قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، ان کو ریلیف دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمیںعوامی بہبود کے منصوبوں سمیت انفراسٹرکچر اور صحت کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی طرف توجہ دینا ہو گی،مشترکہ خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ ہمیں عوامی شعبے کی خدمت کے لیے بھرپور توجہ دینی ہو گی،ملک میں سماجی انصاف کا فروغ ضروری ہے،ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ہمیں پاکستان کے بہتر مستبقل کے لیے کام کرنا ہو گا،پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے بھرپور توجہ دینا ہو گی،بچوں میں غذائیت کی کمی اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی طرف توجہ دینا ہو گی
پالیسی ریٹ میں کمی زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے،حکومت پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد تک لے آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago





