اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا


کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی پالیسی کے تحت شرح سود پرانی سطح پر برقرا ر ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو پرانی یعنی 12 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے مستقبل میں مہنگائی بڑھنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بتایا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا، بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میںمعاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ آیا ہے جس سے معاشی استحکام براقرا ر رکھنے کے لیے شرح سود کافی حد تک مثبت ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی جب کہ جنوری 2025 میں جاری کھاتہ اعشاریہ 4 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح قرض کی جاری واپسی کے عمل کی بنا پر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی۔بڑے پیمانے کی اشیا سازی کی پیداوار گھٹ گئی،مہنگائی کو 5سے 7 فیصد تک برقراررکھنےکیلئےاسٹیٹ بینک نےمحتاط زری پالیسی موقف اختیارکیا ہے۔
تاہم دوسری جانب گاڑیوں، پیٹرولیم مصنوعات اور سیمنٹ کی فروخت میں بہتری دیکھی گئی۔
مالی سال 25 میں جاری کھاتے کا توازن پیش گوئی کے مطابق فاضل رہا۔جی ڈی پی کا خسارہ اعشاریہ 5 فیصد تک رہنےکی تقوقع ہے۔ توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر جون 2025 تک بڑھ کر 13ارب ڈالر سے زائد تک ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل