راولپنڈی : کارگل کی جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 22 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔پاک فوج کی جانب سے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پیغام جاری بھی جاری کیا گیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کیپٹن کرنل شیر خان کے 22 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں شہید کیپٹن کرنل شیر خان پر فخر ہے، کارگل جنگ کے ہیرو نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نےلازوال بہادری،جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کیا۔
Nation venerates Capt Karnal Sher Khan Shaheed, NH, on 22nd Martyrdom Anniversary. Kargil War hero from Swabi, KPK, wrote history with his blood displaying utmost valour, commitment & unwavering allegiance 2 defend the country against all odds.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 4, 2021
We are proud of him.
کیپٹن کرنل شیرخا ن ، وہ شیرتھے کہ جب دھاڑے تودشمن بھی د ہل کر رہ گیا، ان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے گاؤں نواکلی میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے دادا نے کشمیر میں سنہ 1948 کی مہم میں حصہ لیا تھا۔ ان کے یہاں جب پوتا پیدا ہوا تو انھوں نے کرنل کا لفظ ان کے نام کا حصہ بنا دیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید عہدے کے اعتبار سے کیپٹن تھے جبکہ کرنل ان کے نام کا حصہ تھا یعنی ان کا پیدائشی نام کرنل شیر خان تھا۔
گورنمنٹ کالج صوابی سے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ائیرمین کے طور پر پاکستان ائیر فورس میں خدمات پیش کیں۔1994میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ 1998میں انہوں نے خود کو لائن آف کنٹرول پر تعیناتی کیلئے پیش کیا جہاں وہ ستائیسویں سندھ رجمنٹ کی طرف سے ناردرن لائن انفنٹری میں تعینات ہوئے۔
انہوں نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ بھارتی فوج نے بھی ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔ کارگل کے معرکے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- ایک گھنٹہ قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- ایک گھنٹہ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 3 منٹ قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- ایک گھنٹہ قبل

آرمی چیف کی مدت اب 5 سال ہے، غیر ضروری بحث چھیڑنا درست نہیں: رانا ثناء اللہ
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
"مصطفیٰ نواز کھوکھر کی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر پانی کا شدید دباؤ، کئی مقامات پر ریکارڈ ٹوٹ گئے
- 3 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 6 منٹ قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل