امریکی فوجی امداد اور انٹیلیجنس معلومات کی بحالی کے وعدے پریوکرین جنگ بندی پر رضامند ہوگیا


سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے 30 روزہ جنگ بندی اورپائیدار امن کے لیے امریکی تجویز مان لی ہے۔
مذکرات کے حوالے سے امریکا یوکرین مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلیجنس معلومات کی بحالی کے وعدے پریوکرین جنگ بندی پر رضامند ہوگیا ہے۔
یوکرین اور امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پرجامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضا مندی سےتوسیع ہوسکتی ہے، جنگ بندی کا نفاذ روس پر بھی لازم ہوگا۔
معاہدہ جدہ میں یوکرینی اور امریکی حکام کے درمیان 8 گھنٹے سے زائد جاری مذاکرات کے بعد طے پایا۔ امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے تھے جب کہ یوکرین کی نمائندگی یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، یوکرینی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نےکی۔
عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد بھی موجود تھے۔
مذاکرات سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اوریوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago






