احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ2017 تک دہشت گردی کا خاتمہ، لوڈشیڈنگ کا اختتام اور سی پیک جیسے میگا منصوبے متعارف کرائے گئے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کی کامیابی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے آئی ایم سائنسز پشاور میں ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ سات سال بعد آئی ایم سائنسز کے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی معاشی کمزوری ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کا نہ ہونا ہے، ہمیں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی اسکلز سے آراستہ کرنا ہوگا، پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹولز اور جدید مہارتوں سے اراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تعلیمی اداروں میں انٹرپرینیورشپ اور ٹریننگ پروگرامز متعارف کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر طالب علم ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم حاصل کرے، ہمیں تحقیق، تخلیق اور جدت کو اپنی تعلیمی پالیسیوں کا حصہ بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی چار عوامل پر مشتمل ہے؛ امن و ہم آہنگی، پالیسیوں کا تسلسل، سیاسی استحکام اور اصلاحات ہے، اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے تو امن، پالیسیوں کا تسلسل، اصلاحات اور سیاسی استحکام یقینی بنانا ہوگا، 2013 میں پاکستان بدترین دہشت گردی، توانائی بحران اور عدم استحکام کا شکار تھا، مگر ویژن 2025 کے تحت ترقی کی راہ ہموار کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ جو ممالک ہم سے پیچھے تھے وہ ہم سے آگے کیوں نکل گئے، کسی بھی مسئلے کا 70 فیصد حل اس کی درست تشخیص میں ہے، ہمیں اپنی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی جڑوں کو سمجھنا ہوگا۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ2017 تک دہشت گردی کا خاتمہ، لوڈشیڈنگ کا اختتام اور سی پیک جیسے میگا منصوبے متعارف کرائے گئے، پاکستان کو 2025 تک دنیا کی ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل ہونے کی نوید دی گئی تھی، مگر 2018 کے بعد ترقی کا پہیہ رک گیا، ہمیں پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنانا ہوگا تاکہ پائیدار ترقی یقینی بنائی جا سکے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے 1,000 زرعی ماہرین کو چین بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سیکھ کر ملک میں نافذ کر سکیں، ہمیں سیاست بازی کی بجائے ترقی کے میدان میں مقابلہ بازی کو فروغ دینا ہو گا، مستقبل طاقت اور وسائل کا نہیں، بلکہ برین پاور کا ہے۔

جدید جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
- ایک گھنٹہ قبل

جوہری معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب اس کی تمام پابندیوں سے آزاد ہے، ایران
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ :جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
- ایک گھنٹہ قبل

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 36 منٹ قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کو شہدا کو خراج عقیدت،نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل