چند روز قبل 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،میڈیا رپورٹس


نئی دہلی: انتہا پسند مودی کے بھارت میں مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں ایک برطانوی خاتون کو 2 بار عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا جس نے دنیا بھر میں مودی سرکار کے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میںمزید بتایاگیا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی، خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن تک پہنچنے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ میں موجود ایک شخص نے بھی ان کے ساتھ زیادتی کی،پولیس نے خاتون کے دوست کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ چندروز قبل بھارتی ریاست کرناٹک میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 19 گھنٹے قبل






