وزیر مواصلات کی این ایچ اے ممبران کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2 مہینے کی ڈیڈ لائن
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے ممبران کا اجلاس ہوا جس دوران عبدالعلیم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنی روش بدلے۔


وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے ممبران کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2 مہینے کی ڈیڈ لائن دیدی ۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے ممبران کا اجلاس ہوا جس دوران عبدالعلیم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنی روش بدلے۔
عبدالعلیم خان نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو افسر کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا، سست روی نہیں چلے گی، تمام ممبران منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائیں،شاہراہوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوا ہے ، 2 ماہ بعد کارکردگی بہتر نہ بنانے والوں کو فارغ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر زیادہ کام ہوچکا،پہلے وہ مکمل کیے جائیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے افسران کو محنت، لگن اور تندہی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شاہراہوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago



