مولوی امان الدین منصور کا یہ بیان نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ ان کے عدم مداخلت کے دعووں کی بھی نفی کرتا ہے


طالبان کمانڈر نے تاجکستان پر قبضہ کرنے کی تیاری کا دعویٰ کردیا ہے جو کہ علاقائی استحکام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع کے دوران طالبان کی 217 عمری کور کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور نے دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تاجک عوام کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ روس اس وقت یوکرین کے تنازع میں الجھا ہوا ہے، اس لیے وہ اس مداخلت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔
تاجکستان کو کمزور سمجھنا اور روس کے ممکنہ ردعمل کو نظر انداز کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ طالبان کسی بھی سفارتی راستے کو اپنانے کے بجائے جارحانہ عزائم رکھتے ہیں۔ ان کا اعتماد اس حقیقت سے پیدا ہوتا ہے کہ دوحہ معاہدے کے ذریعے انہیں عالمی سطح پر ایک حد تک قانونی حیثیت حاصل ہوئی، لیکن اس کے باوجود وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بچتے رہے ہیں۔
یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر طالبان اپنی صفوں میں موجود جنگجوؤں کو قابو میں نہیں رکھ سکتے تو عالمی برادری انہیں ایک ذمہ دار حکومت کے طور پر کیسے قبول کرے؟ جب ایک حکومت معاشی ترقی اور بہتر حکمرانی پر توجہ دینے کے بجائے فوجی فتوحات کے خواب دیکھ رہی ہو، تو وہ پورے خطے کے لیے خطرہ بن جاتی ہے
مولوی امان الدین منصور کا یہ بیان نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ ان کے عدم مداخلت کے دعووں کی بھی نفی کرتا ہے۔ یہ وہی طالبان ہیں جو عالمی برادری کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ وہ افغانستان کی سرحدوں سے باہر کسی تنازع میں ملوث نہیں ہوں گے، لیکن اب ان کے کمانڈر کھلے عام اپنے پڑوسی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی
- 12 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل
- 12 گھنٹے قبل

ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار
- 11 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر
- 9 گھنٹے قبل

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل













