ایم کیو یم رہنما فارق ستار کا سانحہ جعفر ایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کیا جانا چاہیے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ جعفر ایکسپریس آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے وقت کی طرح وزیر اعظم اے پی سی بلائیں، اے پی سی قومی ایجنڈا طے کرے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کیا جانا چاہیے، ہمیں مل کر دہشتگردی کے خلاف لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا، صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں، عملی طورپر دہشتگردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ریاست کے اندر ریاست بن رہی ہے، آج حکومت اور اپوزیشن طے کریں کہ اگلے دس سال ملک کو کیسے چلانا ہے، قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں بدترین حکمرانی ہوگی تو دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، بلوچستان میں آپریشن ہوگا تو وہاں سے دہشتگرد کراچی بھاگیں گے، جب تک بلدیاتی بااختیار نظام نہیں بنے گا عوام کی جمہوریت میں موثر شرکت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی کا ایشو ہمارے لیے اولین ترجیح ہونا چاہیے، اے پی ایس پر حملے کی طرح قوم کو متحد کرنا ہوگا، اے پی ایس کے وقت فوجی و عسکری و اپوزیشن قیادت نے مشاورت کی، یہ نیشنل ایکشن پلان اسی قومی مشاورت یا اے پی سی کا نتیجہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا پورا صوبہ ایڈہاک ازم پر چل رہا ہے، آج کراچی میں طلبا جو اسی فیصد پاس ہوتے تھے اب تیس فیصد پاس ہورہے ہیں، آج کراچی میں میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے، ہر زبان و علاقہ کا فرد کراچی میں رہتا ہے، شمولیتی جمہوریت کے بغیر عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کا سب سے پہلا اثر کراچی پر ہوتا ہے، نیشنل ایکشن پلان میں آرٹیکل 140پر حقیقی عمل کیے جانے کا لکھا ہے، آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم عوام سے رابطے میں نہیں ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 hours ago

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 12 hours ago

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 7 hours ago

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 7 hours ago

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 7 hours ago

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 11 hours ago

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 8 hours ago

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 hours ago

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 8 hours ago

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 7 hours ago
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 11 hours ago