کینیڈا کے نئے وزیر اعظم نے 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی جس میں 11 خواتین وزراء بھی شامل ہیں


اوٹاوا: کینیڈا کے نومنتخب وزیر ااعظم مارک کارنی نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے 59 سالہ وزیراعظم مارک کارنی کی نئی کابینہ کے وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا لیا ہے۔
مارک کارنی کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو دارالحکومت اوٹاوا میں ہوئی۔گورنر جنرل میری سیمون نے مارک کارنی سےحلف لیا جس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو کے تقریباً 10 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔
کینیڈا کے نئے وزیر اعظم نے 23 رکنی کابینہ بھی تشکیل دے دی جس میں 11 خواتین وزراء بھی شامل ہیں۔
عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایک ایسی حکومت تشکیل دے رہے ہیں جو وقت کے تقاضوں پر پورا اترتی ہو۔ کینیڈین عوام عملی اقدامات کی توقع رکھتے ہیں اور یہی کچھ یہ ٹیم فراہم کرے گی۔
مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات کی دھمکیوں کے مقابلے میں کینیڈا کے مفادات کے تحفظ کا عزم کیا۔
واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعظم مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بارکوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں، اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا ان کے مستعفی ہونے کے بعد حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنی کے نام کا اعلان کیا تھا۔
53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔
مارک کارنی نے 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو سبکدوش ہوگئے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 4 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 9 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 8 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago






