ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے


لاہور: پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ، پنجاب میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی۔
ملک کے بالائی علاقوںجن میں سوات ، مینگورہ ، مالم جبہ اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کالام ، وادی کاغان اور مہوڈنڈ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔
فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، مری، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، بلوچستان کے شمالی اضلاع، بالائی سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کراچی میں موسم نسبتاًگرم ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ لاہور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔24 گھنٹوں کے دوران بارش برسنے کا امکان موجود ہے ۔

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملامضرصحت دودھ تلف
- 3 گھنٹے قبل

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 17 گھنٹے قبل

لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار
- 22 منٹ قبل

معروف بالی وڈ اداکاردیب مکھر جی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

کینیڈا :مارک کارنی نےملک کے 24 ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اسمبلی اجلاس میں ترمیم نوٹریزسمیت پانچ بلوں کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور
- ایک گھنٹہ قبل

اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کیلئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،شہبازشریف
- 2 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نے قرض پروگرام پرسختی سے عمل کیا، بات چیت مثبت رہی،آئی ایم ایف
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
- 17 گھنٹے قبل