Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

اس دورے کے دوران تجارتی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 16th 2025, 2:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے جس دوران تجارتی و معاشی تعلقات پر بات چیت متوقع ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ شروع کریں گے جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کی مزید بہتری کے لیے اہم مشاورت ہوگی۔

اس دورے کے دوران تجارتی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی سعودی عرب جائیں گے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات پر مرکوز ہوگا جس میں پاک سعودی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement