Advertisement

خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ

سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یومیہ 4 سے 6 مریض اسپتالوں میں آ رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 16th 2025, 2:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ

شہر قائد میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 5 سال سے کم عمر کے بچے متاثر ہیں۔

کراچی اور سندھ کے مختلف حصوں میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں رواں سال سندھ بھر میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یومیہ 4 سے 6 مریض اسپتالوں میں آ رہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زیادہ تر متاثرہ بچے 5 سال سے کم عمر کے ہیں۔ خسرہ کے سبب کچھ بچے نمونیہ میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔

ان میں سے تقریباً 900 کیسز کراچی سے سامنے آئے ہیں جو کہ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک سنگین صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement