فیک اکاؤنٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے، شیخ وقاص اکرم
جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس کو انتشاری اورہندوستان کے ساتھ نہیں ملا سکتے،ترجمان پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فیک اکاؤنٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم کے بچوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہمارے بچے اُٹھائے گئے یہ قابل مذمت ہے، آپ نے قانون وآئین کا تماشا بنایا ہوا ہے، آج نوجوانوں کے ساتھ ضد لگا کربیٹھ گئے ہیں وہ آپ کو مان لیں، نوجوانوں کو اپنے حقوق کا پتا ہے، جن لوگوں نے بانی کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہ وہی نوجوان تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس کو انتشاری اورہندوستان کے ساتھ نہیں ملا سکتے، جو بچے اغوا ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ بچے پاکستانی ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں، آپ اپنے اورقوم کیلئے مسائل پیدا نہ کریں، دہشتگردی کے مسئلے پر ڈیل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ قوم جب اکٹھی ہوکر اداروں کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے تو دشمن کے خلاف زیادہ اعتماد سے لڑاجاتا ہے، یہ جعلی حکومت ہے، یہ ملک کسی کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قوم کے بچوں کے ساتھ مت لڑیں، اپنے کردار سے ثابت کریں کہ آپ قوم کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، قوم اکٹھی ہوگی تو مسائل کا حل نکلے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کل کے بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹویٹ کرنے پر اُٹھا رہے ہیں، اغوا ہونے والے5 بچوں میں ہمارے سوشل میڈیا ونگ کے لوگ بھی شامل ہیں، ان بچوں کا پتا نہیں چل رہا کہ کہاں ہیں، مجھ پر کئی درجن مقدمات ہیں، یہ جھوٹی ایف آئی آرز کے بادشاہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانا چاہتے ہیں، ہمارے وفود جماعت اسلامی کو بھی ملے ، کراچی میں جی ڈی اے کو بھی مل کر آئے، ہم عید کے بعد گرینڈالائنس کی شکل میں احتجاج کرنا چاہتے ہیں، پُرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں چیزیں سے پہلے سے بہتر ہیں۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 21 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل





