Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

4 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 17 2025، 9:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: کاروباری ہفتے کےپہلے روز عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت میں 13ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت سے 2ہزار 997ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement