2026 کے آخر میں اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کو ایک روبوٹ کے ساتھ مریخ کی جانب روانہ کیا جائے گا،ایلون مسک


واشنگٹن:دنیا کے امیر ترین انسان اور اسٹارلنک کے بانی ایلون مسک نے آئندہ سال مریخ سیارے پر اسٹارشپ مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے،
خیال رہے کہ اب تک کوئی انسان زمین سے باہر کسی اور سیارے پر قدم نہیں رکھا سکا مگر آئندہ چند سال میں نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے۔
کم از کم اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کے دعوؤں کو دیکھا جائے تو 2029 سے 2031 کے دوران انسان مریخ پر قدم رکھ دیں گے۔
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹس کرتے ہوئےکہا کہ 2026 کے آخر میں اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کو ایک روبوٹ کے ساتھ مریخ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب اسٹار شپ کی 8 آزمائشی پرواز گزشتہ دنوں ناکام ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک کی جانب سے مریخ پر مشن بھیجنے کی بات کی گئی ہے۔
وہ عرصے سے مریخ پر انسانی بستیوں کو بسانے کی بات کر رہے ہیں اور 2016 میں انہوں نے کہا تھا کہ توقع ہے کہ ریڈ ڈراگون اسپیس کرافٹ 2018 میں مریخ پر پہنچ جائے گا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- an hour ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- an hour ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago





