اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا،ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی


فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے واضح کیا ہے کہ دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا۔
حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر عرفات نے 2 باتیں ماننے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے بیت مقدس کو اسرائیل کے حوالے اور دوسرا مہاجر فلسطینیوں کو فلسطین میں واپسی کا حق نہ دینے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، یاسر عرفات کے اس انکار پر ان کے قتل کا فیصلہ ہوا۔
ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے گلائڈرز کے ذریعے اسرائیل کے اندر 40 کلو میٹر اندر جا کر حملے کیے، ہم یہ جنگ سفارتی محاذ، میڈیا کے محاذ پر جیتے ہیں ، ہم نے دنیا بھر میں اسرائیلی بیانیے کو شکست دی ہے۔اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ جنگ میں اس کے 6 ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔
حماس ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کا گھر صرف فلسطین میں ہیں باہر نہیں، فلسطینی عوام اپنے گھر چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، 24 لاکھ فلسطینیوں میں سے صرف، ایک لاکھ 50 ہزار افراد باہر گئے ہیں، وہ بھی زخمی علاج یا تعلیمی مقصد کیلئے گئے۔غزہ کے فلسطینی عوام حماس کے ساتھ ہے یہی حماس کی قوت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 دن سے غزہ کا پانی اسرائیل نے بند کر رکھا ہے لیکن افسوس مسلم دنیا خاموش ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انصاف پسند صحافیوں اور آزاد میڈیا کے مشکور ہیں جس نے فلسطین پر اسرائیل اور امریکا کے بیانیے کو شکست دی۔
انہوں نے بتایا کہ حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو اسلامی ہدایات کے مطابق بہترین طریقے سے رکھا۔ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار شہادت کے وقت تین دن کے بھوکے تھے لیکن اسرائیلی قیدیوں کو بھوکا نہیں رہنے دیا۔ جن اسرائیلی قیدیوں کو حماس نے رہا کیا وہ بالکل صحت مند تھے۔
حماس ترجمان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ دوبارہ جنگ میں جانا نہیں چاہتی۔اسرائیل کے پاس جنگ بندی معاہدے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ہم جنگ بندی معاہدے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ، اس بارے میں ثالثوں کو بتا دیا ہے۔ ہم جنگ بندی معاہدے کو صرف ان نکات پر قبول کریں جو ثالثوں کی موجودگی میں اسرائیل نے تسلیم کیا ہے۔ دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر جنگ کیلئے تیار ہیں۔
ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ دنیا کوئی بھی معیار مقرر کر لے حماس نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے۔اسرائیل سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ سالانہ ہولو کاسٹ کانفرنس میں فرانس نے عوامی دباؤ پر اسرائیلی وفد کا خیر مقدم کرنے سے انکار کر دیا۔
حماس ترجمان نے حکومت پاکستان اور عوام کا انسانی بنیادوں فلسطینیوں کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیں کبھی نا امید نہیں کیا۔
ڈاکٹر خالد قدومی نے بتایا کہ فلسطین کے 80 فیصد سے زیادہ حصے پر یہودی ریاست قابض ہے۔ آج تک فلسطینیوں کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا۔ ہماری بھی ریڈ لائن ہے اسرائیل اسے کراس کے گا تو پھر ہم بھی جواب دیں گے۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے وہ فیصلہ کرے کی فلسطینیوں کی قیادت کا فیصلہ کرے۔ ٹیکنو کریٹ کی کمیٹی کو غزہ سونپے کیلئے تیار ہیں جو غزہ کی تعمیر نو کرے۔
حماس ترجمان نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں کوئی انتظامی عہدہ خالی نہیں ہے، پورا نظام مکمل طور پر کام کر رہا ہے، غزہ میں قیادت کے انتخابات ہو چکے ہیں، جلد دنیا کو غزہ میں قیادت کے حوالے سے سرپرائز دیں گے۔
ڈاکٹر خالد قدومی نےکہا کہ صدر ٹرمپ کیلئے حماس کو نظر انداز کر کے غزہ سے مطابق کوئی بھی فیصلہ کرنا اب ممکن نہیں۔ ٹرمپ نے جس ملک میں بھی فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر آباد کرنے کی کوشش کی ہم سے پہلے اس ملک نے انکار کر دیا، یہ ہماری سفارتی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست سے مصر اور اردن کی سرحدیں محفوظ ہو جائیں گی۔حماس کے سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں اور ہمارا مختلف سطح پر رابطہ ہے۔طوفان الاقصیٰ کے بعد اب مشرق وسطیٰ میں امریکی ڈکٹیشن کا وقت ختم ہو گیا۔
حماس ترجمان نے کہا کہ اہل غزہ شہید ہی نہیں ہوئے شدید ضرب بھی لگائی ہے جو دشمن کیلئے ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی، بے مثال قربانیوں کے بعد اہل غزہ کے بے مثال زندگی اور پر عزم ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
- 10 hours ago

بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
- 12 hours ago

آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
- 12 hours ago

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
- 13 hours ago
محکمہ کھیل کے زیراہتمام بلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے جاری
- a minute ago

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع
- 8 hours ago

افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی
- 12 hours ago

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر
- 9 hours ago

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ
- 11 hours ago

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
- 13 hours ago

محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- 13 hours ago
تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو
- 8 hours ago