بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ سے ملاقات میں کہا بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان ال خلیفہ کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور تربیتی و انسداددہشت گردی امور بھی زیرغور آئے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی دفاعی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 4 hours ago

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 5 hours ago

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 11 hours ago

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 8 hours ago

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 5 hours ago
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 4 hours ago

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 8 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 10 hours ago

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 8 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 8 hours ago