عید الفطر کی چھٹیاں یکم تا 3 شوال ہجری تک ہوں گی اور سرکاری دفاتر 4 شوال کو دوبارہ کھلیں گے


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے سرکلر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی چھٹیاں یکم تا 3 شوال ہجری تک ہوں گی اور سرکاری دفاتر 4 شوال کو دوبارہ کھلیں گے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اگر رمضان المبارک 30 دنوں کا رہا تو 30 رمضان کو ایک اضافی چھٹی بھی ہوگی، جس سے عید الفطر کی تعطیلات کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید کی تعطیلات کے بارے میں فی الحال کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ پرائیویٹ اداروں میں بھی سرکاری سیکٹر کی طرح تعطیلات دی جائیں گی۔
اگر شوال کا چاند 29 مارچ ہفتے کی شام نظر آ گیا تو عید الفطر 30 مارچ اتوار کو ہوگی، اور اس صورت میں سرکاری تعطیلات اتوار سے منگل تک جاری رہیں گی، جس سے زیادہ تر افراد کو ہفتہ سے منگل تک 4 دن کا ویک اینڈ ملے گا۔
اگر چاند 29 مارچ کو نظر نہیں آیا تو 30 روزے پورے ہوں گے اور عید الفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی۔ اس صورت میں ہفتہ سے شروع ہونے والی تعطیلات بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی، جس سے پانچ چھٹیوں کا طویل ویک اینڈ بنے گا۔

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 گھنٹے قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 16 منٹ قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 36 منٹ قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 4 گھنٹے قبل