نئے ٹریفک قانون کے تحت ڈرائیونگ کے دوران نقاب یا برقع پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ 30 سے 50 کویتی دینار کے درمیان ہوگا


کویت میں ڈرائیونگ کے دوران نقاب پہننے والی خواتین پر پابندی عائد کر دی گئی اب ایسی خواتین ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا جائے گا۔
کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے ٹریفک قانون کے تحت ڈرائیونگ کے دوران نقاب یا برقع پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ 30 سے 50 کویتی دینار کے درمیان ہوگا۔
وزارت نے واضح کیا کہ اس ضابطے کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بڑھانا ہے کیونکہ ڈرائیونگ کے دوران نقاب پہننے سے ڈرائیور کی نظر اور توجہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے جس سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مزید برآں، حکام نے ایک اہم سیکورٹی تشویش پر روشنی ڈالی کہ نقاب پہننے پر نگرانی کے کیمروں کے ذریعے ڈرائیوروں کی شناخت کرنے میں دشواری ہے یہ چیلنج قانون کے نفاذ اور ٹریفک کی نگرانی میں ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ کویت نے 1984 سے ڈرائیونگ کے دوران نقاب یا برقع پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ وضاحت سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت کے جواب میں سامنے آئی ہے کہ آیا یہ عمل ٹریفک کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 9 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل







