وزیراعظم کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی جائے گی


وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا شیڈول ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی پر بات چیت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، معاشی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔
اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی جائے گی، تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- an hour ago




