وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، تجارت، اہم شعبوں میں شراکت داری اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا


جدہ: وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ4 روزہ دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔
وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
جدہ ایئرپورٹ پرگورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔
وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما تجارت، اہم شعبوں میں شراکت داری اور وسیع تر اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران غزہ کی صورت حال، مشرق وسطیٰ کی تبدیلیوں اور امت مسلمہ کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل





