پاکستان
مسافروں کیلئے بری خبر ، فلائٹ آپریشن معطل
لاہور: پاکستان سے ایمریٹس اور اتحاد ایر لائنز انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کے معطلی میں توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان سے ایمریٹس اور اتحاد ایر لائنز انتظامیہ نے اپنے فلائٹ آپریشن مزید معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان سمیت سری لنکا اور بنگلا دیش سے دبئی کے لئے فلائٹ آپریشن مزید 15جولائی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کورونا وبا کو دیکھنے کے بعد ہی پروازیں پاکستان سمیت بنگلا دیش اور سری لنکا سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ایمریٹس ایئر لائنز انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹریولز ایجنٹس اور بکنگ ایجنسیز کو نوٹی فکیشن بھجوادیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : نائیجیریا: مسلح افراد کا سکول پر حملہ، 140 طلباء یرغمال
پاکستان سے ابوظہبی کے لئے ایک اور خلیجی نجی فضائی کمپنی اتحاد ایئر لائن نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن 21 جولائی تک معطل کردیا ہے، اتحاد ایئر لائن کی جانب سے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ اس دوران مسافروں کی کسی بھی کلاس کے لئے بکنگ نہ کی جائے، موجودہ وبا اور عالمی سطح پر ایئر لائینز کے آپریشن کی بحالی کے لئے جو ہدایات جاری ہوں گی اس کی روشنی میں ہی پاکستان سے اتحاد ایر لائنز انتظامیہ مسافروں کی مختلف کلاسوں میں ہدایات کے مطابق بکنگ کا عمل شروع کرے گی لیکن 21جولائی تک اتحاد ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معطل رہے گا اور کسی بھی مسافر کی بکنگ نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نجی ایر لائنز کی پروازیں معطل ہونے سے پاکستان سے متعدد مسافر دبئی اور ابوظہبی کے درمیان پروازیں بحال نہ ہونے سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
جرم
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔
پاکستان
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔
قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔
پاکستان
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا