یوکرینی صدر زیلنسکی نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی


روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوگیا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی۔
صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا اعلان ہوا تھا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کردار ادا کیا۔ روس نے 22 زخمی یوکرینی فوجیوں کو بھی رہا کردیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے روس یوکرین امن معاہدہ پر مذاکرات اتوار کو سعودی عرب میں ہوں گے۔۔ امریکا یوکرین کی انٹیلی جنس شعبے میں مدد جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنگ بندی سے متعلق اموراور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلےفون پر ایک گھنٹے بات ہوئی ہے جس میں صدر زیلنسکی نے امریکی تعاون پرشکریہ ادا کیا اور اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ روس کے توانائی انفراسٹرکچر پرحملے نہیں کیے جائیں گے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ کیف روس کے توانائی نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے لیے تیار ہے۔
صدرٹرمپ نے ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرینی ہم منصب سے کہا کہ یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایٹمی اورالیکٹریکل پلانٹس سمیت توانائی تنصیبات امریکی ملکیت میں دے دی جائیں۔ تاہم یوکرینی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی تجویز قابل عمل نہیں کیونکہ یوکرین میں قائم یورپ کا سب سے بڑا انرجی پلانٹ Zaporizhzhia روس کے کنٹرول میں ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ عارضی جنگ بندی کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔تاہم اس معاملے پر آئندہ چند روز میں تکنیکی ٹیمیں سعودی عرب میں ملاقات کریں گی جس میں عارضی جنگ بندی کاسلسلہ انرجی تنصیبات سے بڑھا کراس میں بحیرہ اسود میں لڑائی بند کیے جانے کو بھی شامل کرنے پر بات کی جائےگی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کیساتھ مثبت ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ،بات چیت کا بیشتر حصہ گزشتہ روز روسی صدر کیساتھ ہونے والی کال پر مبنی تھا۔
سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائز بات چیت کی درست تفصیلات سے آگا ہ کریں گے۔

اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانےکا کوئی علم نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
- ایک منٹ قبل

لاہور:موٹر سائیکل فوری نہ دھونے پر ملزم نے سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی
- 4 گھنٹے قبل

معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف نئے انداز میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گلوکارہ نصیبو لال کے گھر آمد
- 3 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈامہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے
- 3 گھنٹے قبل

واٹس ایپ کا اسپام میسجز کو روکنے کے لیے اہم اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی صدرکی ایران کو نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت
- 5 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، دو انتہائی خطرناک خوارجی دہشتگرد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کب ریلیز ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل