فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 20ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی


عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 20ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کے اضافے سے 2لاکھ 75ہزار 034روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خالص سونے کی ڈیمانڈ برقرار رہنے مہنگائی بڑھنے کے خدشات اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی خریداری سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر نئے ریکارڈز بنارہی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 3050ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 3524روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کی کمی سے 3021روپے کی سطح پر آگئی۔

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 4 hours ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 27 minutes ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- an hour ago

عمان :سمندر میں پاکستانی مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 19 افراد لاپتا
- 4 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 3 hours ago

چینی اداکار یو مینگلونگ 5ویں منزل سے گر کر جاں بحق
- 4 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 2 hours ago

دوحہ پر حملہ: یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت کرنے سے روک دیا
- 5 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 3 hours ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- an hour ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 3 minutes ago

ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2025: پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
- an hour ago