ہیتھرو ائیرپورٹ بجلی کی فراہمی میں خلل کے باعث آج پورا دن ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہے گا


برطانیہ کا مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ بجلی کی فراہمی میں خلل کے باعث آج پورا دن ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کو بجلی دینے والےسب اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے باعث ائیرپورٹ کو بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پڑا ہے۔
ترجمان ہیتھرو ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ آج 21 مارچ کو رات تک بند رہے گا، مسافر ائیرپورٹ نہ آئیں، ائیرلائنز سے رابطہ کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ائیرپورٹ پر روزانہ تقریبا 1300 پروازیں آتی اور جاتی ہیں، ائیرپورٹ کی تمام دن بندش سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔
برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ مغربی لندن میں سب اسٹیشن میں آگ لگنے سےہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، سب اسٹیشن کے قریب واقع 150 گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے اور دھویں کے سبب قریبی آبادی کو گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سب اسٹیشن پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے 10 فائر انجن اور70 فائر فائٹر مصروف ہیں۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل





