حکومت کا نقصان میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنےکا فیصلہ،ہزاروں ملازمین فارغ
نجکاری کے بعد صرف 1500 اسٹورز کے لیے عملہ درکار ہو گا، جبکہ باقی ملازمین کو سرپلس پول میں بھیج دیا جائے گا


اسلام آباد: حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، تاہم دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 3200 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز موجود ہیں، جن میں سے 1700 نقصان میں چل رہے ہیں اور انہیں بند کیا جائے گا، نجکاری کے بعد صرف 1500 اسٹورز کے لیے عملہ درکار ہو گا، جبکہ باقی ملازمین کو سرپلس پول میں بھیج دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے 5000 ملازمین ریگولر، جبکہ 6000 کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں، مستقل ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کیا جائے گا جبکہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو کوئی پیکج نہیں دیا جائے گا اور نجکاری کے بعد انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا ماہانہ خرچ ایک ارب 2 کروڑ روپے تھا، تاہم نقصان میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے سے یہ کم ہو کر 52 کروڑ روپے رہ گیا ہے، ایک ماہ میں نقصان 22 کروڑ روپے کم ہوا اور مجموعی نقصان 17 کروڑ روپے کم ہو کر 50 کروڑ روپے تک آ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 5 hours ago

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- 3 hours ago

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 5 hours ago

لاہورکے علاقے راوی روڈ پر سلنڈر دھماکہ،5 افراد جاں بحق،6زخمی
- an hour ago

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 2 hours ago

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- 4 hours ago

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 5 hours ago

پہلگام واقعہ :واہگہ بارڈر کے راستے 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
- 33 minutes ago

تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش جاری ہے،وزیر خزانہ
- 14 minutes ago

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 5 hours ago

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 3 hours ago

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 5 hours ago