Advertisement
تجارت

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 18ہزار 800روپےفی تولہ ہوگئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Mar 21st 2025, 9:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 18ہزار 800روپےفی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1712روپےکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت  2لاکھ 73ہزار319روپےہو گئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3031ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
واضح رہے پچھلے چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری تھا۔

Advertisement
Advertisement