اسد عمر کا ریسٹورنٹ,شادی ہالز، مارکیٹس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اہم فیصلہ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار،کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے،ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے باعث تمام چیف سیکرٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیاگیا، یہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جیمنیزیم، شادی ہال، ٹرانسپورٹ, مارکیٹس، سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں دیکھی گئیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے، تمام چیف سیکرٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلا لیا گیا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان کاکہناتھا کہ ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کر دیا گیا ہے،اس پورٹل کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کے لئے ویکسی نیشن لازمی ہے، تمام ویکسی نیٹنگ سٹاف اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ویکسین لگواتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ویکسینیشن ریکارڈ نیشنل ایمیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم (NIMS) میں درج کر دیا گیا ہے۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ این سی او سی نے تمام اکائیوں کی مشاورت سے کوویڈ ویکسین مراکز کے ان مقامات کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جہاں موڈرنا ویکسین لگائی جاۓ گی ،کل 59 مراکز میں سے پنجاب میں 15، سندھ میں 10 ، کے پی کے میں 14 ، بلوچستان میں 4 ، آئی سی ٹی اور اے جے کے میں 5 ,5 اور جی بی کے 6 مقامات شامل ہیں، 3000 افغانی طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
یہ طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، طلباء کی آمد پر کورونا ٹیسٹنگ کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں،مثبت کیسزوالے طلباء کو واپس بھیجا جائے گا،جبکہ باقی طلباء کو 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا،قرنطینہ کے اختتام پہ طلباء کو ویکسین لگانے کے عمل سے گزارا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- 10 گھنٹے قبل
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 7 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 5 گھنٹے قبل

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- 9 گھنٹے قبل
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 6 گھنٹے قبل

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 7 گھنٹے قبل

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل