جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور : مشہوراداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،اب وہ سکرین پر نظر نہیں آئیں گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا
اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ ایمن سلیم کا کہنا ہے کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی لیکن اداکارہ نے اپنے مستقبل کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری سے محبت کرتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی جڑی رہیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم مشہور کرکٹر سلیم ملک کی بیٹی ہیں ۔ اداکارہ کو مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما کا ہم شکل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

پاکستان

آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ  نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔ 

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔ 

جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔ 

بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پررہا۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کےلحاظ سےلاہور آج پہلے، دہلی دوسرےاورڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس 1591 ریکارڈ کیا گیا جب کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی کاتناسب 493  اور ڈھاکا میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا۔

 تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال اسموگ کےجال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو  بارش کی خوشخبری سنادی۔

دوسری جانب  پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کونسا شہر پہلے نمبر پر آگیا؟
پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویزبند کر دی گئیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll