خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
کراچی میں یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے


لاہور:خلیفہ چہارم ،دماد رسول ﷺ،فاتح خیبر حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا آج یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس موچی دروازے سے نکالا جائیگا،جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام ہو گا۔
اسی طرح کوئٹہ، پشاور اورملک کے دیگر شہروں میں بھی شہادت حضرت علیؓ کے جلوس نکالے جائیں گے۔
دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جبکہ جلوسوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 32 منٹ قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 41 منٹ قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 10 منٹ قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 2 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 18 منٹ قبل