پانی کی قلت سنگین مسئلہ، فوری اقدامات ناگزیر ہیں،پانی کے عالمی دن پرصدر، وزیراعظم کا پیغام
سیلاب نے ہمارے آبپاشی کے نظام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور لاکھوں زندگیوں اور ذریعہ معاش کو متاثر کیا، شہبازشریف


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی قلت کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری ر عالمی یوم آب 2025 ءپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے ، ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا لکہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے آلات کےاستعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، صاف اور پینے کیلئے محفوظ پانی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی ہمارے ملک پر مہلک اثرات کی واضح مثال ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے ارتھ آور ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آبی زمینیں جنگلات سے تین گنا زیادہ تیزی سے ختم ہو رہی ہیں، عالمی بحران فوری اور اجتماعی اقدام کا متقاضی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جوموسمیاتی عمل کو مربوط کرتی ہیں۔ ریچارج پاکستان جیسے پروگرام ماحولیاتی نظام کو بحال کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔ ہم نے تباہ کن سیلابوں، شدید گرمی اور طویل خشک سالی کا مشاہدہ کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ زمین کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک گھنٹہ لائٹس اور برقی آلات بند کرنے کا مقصد شعور اجاگر کرنا ہے۔
وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ سیلاب نے ہمارے آبپاشی کے نظام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور لاکھوں زندگیوں اور ذریعہ معاش کو متاثر کیا، ایک ہی وقت میں خشک سالی بھی اتنا ہی سنگین خطرہ ہے ، ہماری تقریباً 80فیصد زمین بنجر یا نیم بنجر کے زمرے میں آ تی ہے اور ہماری 30فیصد آبادی براہ راست خشک سالی جیسے حالات سے متاثر ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ ارتھ آور مہم کا حصہ بنے گا۔

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 6 hours ago

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 3 hours ago

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 6 hours ago

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 5 hours ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 4 hours ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 4 hours ago

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 20 minutes ago

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 7 hours ago

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- an hour ago

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 6 hours ago

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 3 hours ago











