طورخم کے راستے روزانہ 10 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، ہر روز 1500 تجارتی گاڑیاں طورخم بارڈر سے گزرتی ہیں

.jpg&w=3840&q=75)
طورخم: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پرپیدل آمدورفت کا آغاز ہو گیا ہے، صرف پاسپورٹ ویزا کے حامل مسافروں کو افغانستان آنے جانے کی اجازت ہے۔
آج عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کا آغاز کر دیا گیا، طورخم کے راستے روزانہ 10 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، ہر روز 1500 تجارتی گاڑیاں طورخم بارڈر سے گزرتی ہیں۔
اس سے قبل 21 فروری کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ تین روز قبل سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لئے کھول دیا گیا تھا، پاک افغان فورسز کی کشیدگی کے دوران امیگریشن سسٹم کو فائرنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا، امیگریشن سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے پیدل آمد و رفت معطل رہی۔
پاکستانی اور افغان فورسز کی جھڑپوں سے صورتحال کشیدہ رہی، 2024 میں پاک افغان تجارتی حجم 1.6 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، طورخم بارڈر خطے میں تجارت اور نقل و حرکت کا اہم راستہ ہے۔

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- a day ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- a day ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- a day ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 9 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 9 hours ago
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- 13 hours ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 9 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 10 hours ago
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 11 hours ago
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 11 hours ago







