ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں،عظمی بخاری
مریم نواز نے پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں میں ابتک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں،عظمی بخاری


لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے مرکز بحالی پراجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا ہے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر الزام عائد کیا کہ صوبائی محکمہ اطلاعات سے کروڑ روپے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیں، یہی سوشل میڈیا بریگیڈ دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف پراپیگنڈے کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ احتجاج، جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کے لیے ہر وقت دستیاب ہے، لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کے پی حکومت وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتی ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں۔ تعلیمی اداروں کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں، پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں میں ابتک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں، مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، مخالفین عوام کے منہ سے روٹی کا نولہ چھیننے میں مصروف ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے مرکز بحالی پروجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے ہیں
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل





