عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی پر خاموش تماشائی نہ بنے، پاکستان
پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیاں اور حملے دراصل فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے نکالنے کی ایک منظم کوشش ہے


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جاری نسل کشی پر خاموش تماشائی نہ بنے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیل کو یقین ہے کہ سلامتی کونسل اس کے خلاف ایکشن لینے میں ناکام رہے گی جس کی وجہ سے وہ بے خوف ہو کر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے ، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکا جائے، ورنہ دنیا ایک ایسے جہنم میں تبدیل ہو جائے گی جہاں صرف تصادم اور تباہی ہوگی۔
پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیاں اور حملے دراصل فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے نکالنے کی ایک منظم کوشش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہو چکی ہے جو ایک سنگین انسانی بحران کی نشاندہی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، اسکولوں اور مساجد کو نشانہ بنایا جو کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago





