وزیر اعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ
وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی


وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے جب کہ گورنر جدہ عزت مآب شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا دورہ کیا ، اس دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، اقتصادی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا تھا ، وزیراعظم نے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نےانتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل
سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
- 8 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
- 3 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 5 گھنٹے قبل

نیپرانے کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کر دی
- 6 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، عباس آفریدی کپتان مقرر
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 2 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

حکومت سندھ نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کر دی
- 5 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نےمحمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا
- 6 گھنٹے قبل