پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر ہم ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے ، بلاول بھٹو
انہوں نے اعلان کیا کہ بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ اس حوالے سے تحریک شروع کی جائے گی۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر ہم ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ہمارا جینا مرنا ہے اور 6 کینالز کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ اس حوالے سے تحریک شروع کی جائے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے وفاقی بجٹ پر اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وہ حکومت کو عوام اور ملازمین دوست بجٹ کے لیے بہترین تجاویز فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں پیپلز پارٹی کی سفارشات کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس کے بعد انہوں نے خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 6 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 4 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 2 گھنٹے قبل
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 6 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 17 منٹ قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 6 گھنٹے قبل
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 2 گھنٹے قبل