پاکستان
برطانوی حکومت کا کورونا وبا کے پیش نظر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
برطانوی حکومت نے 19 جولائی سے عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 19 جولائی سے ماسک پہننے کی پابندی ختم ہو جائے گی تاہم رضاکارانہ طور پر پہنا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی ایک میٹر کے سماجی فاصلےکی شرط اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھروں سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، 19جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خود فیصلے کرنا ہوں گے۔
کھیل
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات نے پی سی بی حکام کی آنکھیں کھول دیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات کے بعد غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل ازوقت ختم کر کے فارغ کردیا جائے گا، اورتینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈکوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے، زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوشش کیں لیکن پی سی بی نے انکار کردیا اور انہیں تنبیہہ کی گئی کہ ان کی تقرری عبوری مدت کیلئے ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں ۔
ذرائع کے مطابق اگلے چند دن میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ غیر ملکی کوچز کو اہمیت دیتا رہا ہے۔
دنیا
ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات
دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس تہران لائیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔
تفریح
سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات
عدنا ن صدیقی کو برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔ انہیں برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ورسٹائل اداکار نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر ناقابلِ فراموش ملاقات کی چند مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں اور شاہ چارلس سوم کو خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پُرسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں اور اس مختصر ملاقات کے بعد بھی اس کا خیال آپ کے ذہن میں ایسے ہی تازہ رہے جیسے وہ ابھی کی بات ہو۔
عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوری میں کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
دعوت نامے کے مطابق 13 نومبر 2024ء کو بکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب میں برطانوی شاہ اور ملکہ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پاکستان سے عدنان صدیقی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
عدنان صدیقی ایک ایسے پاکستانی اداکار سمجھے جا تے ہیں جن میں پر کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہوں نے نہ صرف لالی وڈ اور بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا