خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سکیورٹی فورسز کی 4 الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا، آئی ایس پی آر


سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4 کارروائیوں کے دوران 11 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سکیورٹی فورسز کی 4 الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کی گئی، آپریشن میں ایک خوارجی مارا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، علاقے میں کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیےسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 5 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- ایک دن قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- ایک دن قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- ایک دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- ایک دن قبل






