بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،دفتر خارجہ
بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات حکومتی ملی بھگت سے ہورہے ہیں،ترجمان


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کے ریمارکس پر ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے،وہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات حکومتی ملی بھگت سے ہورہے ہیں،وہاں اقلیتوں کیخلاف نفرت اور تشدد کو منظم طریقے سے فروغ دیا جاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت امتیازی شہریت ترمیمی قانون سے لے کر گھروں کو بلڈوز کرنے تک میں ملوث ہے۔
ترجمان نےمزید کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ مندر کی تعمیر اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں، بھارت کو مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔
بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، وہاں مسلمانوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے،بھارت اپنے جرائم پر پردہ ڈال کر دوسروں پر بے بنیاد الزام لگاتا ہے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل





