زیرداخلہ نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا


لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے شہدا کا قرض اتاریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر واپڈا ٹاؤن میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا،، انہوں نے شہید کے والد محمد اشرف، ان کے بھائی محمد حنان اشرف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے ان کے ساتھ وقت گزارا، اظہار یکجہتی اور تعزیت بھی کی، وزیرداخلہ نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید نے دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ملک کے امن و سلامتی کیلئے قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انہوںنے مزید کہا کہ پوری قوم شہدائے وطن کی مقروض ہے اور رہے گی، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے شہدا کا قرض اتاریں گے۔

سینیٹ میں 5/6 فارمولے پر اتفاق، پی ٹی آئی میں اندرونی بحران برقرار
- 2 گھنٹے قبل

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی جدید زرعی تربیت مکمل، وزیر اعظم کا خیر مقدم
- 3 گھنٹے قبل

دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سعودی عرب سرِفہرست
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
- 3 گھنٹے قبل

تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

🌧️ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

جرمنی نے 81 افغانیوں کو ملک بدر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

کیلیفورنیا: شیرف ڈپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل