Advertisement

شوہر سے جھگڑنے پر ماں نے تین بچوں کو زہر پلا دیا، 7 سالہ بیٹی جاں بحق

جانب پولیس نےبچوں کے چچا کی مدعیت میں واقعہ کی ایف آئی آردرج کر لی ہے اور ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Mar 31st 2025, 8:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شوہر سے جھگڑنے پر ماں نے تین بچوں کو زہر پلا دیا، 7 سالہ بیٹی جاں بحق

سیالکوٹ:پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں شوہر سے جھگڑنے پر ماں نےتین بچوں کو زہر دے دیا جس سے 7 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں پیش آیا جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر پلا دیا جس کے باعث ان کی سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
 ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دیے جانے والے بچوں میں سات سالہ ام عمارہ، نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔
دوسری جانب پولیس نےبچوں کے چچا کی مدعیت میں واقعہ کی ایف آئی آردرج کر لی ہے اور ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Advertisement