غزہ میں لاپتہ ہونے والے ریڈ کریسنٹ کے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں اجتماعی قبر سے برآمد
کارکنان گزشتہ ہفتے اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اُس کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے


غزہ میں ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ریڈ کریسنٹ کے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں اجتماعی قبر سے برآمد ہوئی ہیں۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ پٹی کے جنوبی علاقے سے ریڈ کریسنٹ کے 8 طبی کارکنوں اور دیگر فلسطینی ریسکیو ورکرز کی لاشیں ریت میں بنی ایک کم گہری قبر سے برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کارکن گزشتہ ہفتے اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اُس کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے لاپتہ رضاکاروں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو انسانی وقار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے سربراہ فلپ لزارینی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پیر کے روز بتایا کہ لاشوں کو "کم گہری قبروں میں پھینک دیا گیا تھا، جو انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔"
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (ICRC) نے اتوار کو ایک بیان میں اپنی "سخت مذمت" کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’ان کارکنوں کی لاشیں شناخت کے بعد باعزت طریقے سے دفن کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ یہ عملہ اور رضاکار دوسروں کی مدد کرتے ہوئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔‘‘
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے بین الاقوامی فیڈریشن (IFRC) کے مطابق، 9 رکنی ریڈ کریسنٹ ٹیم کا ایک کارکن اب بھی لاپتہ ہے۔ یہ گروپ 23 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا، جب اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف مکمل فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی تھی۔
فلسطین ریڈ کریسنٹ نے کہا کہ اسی علاقے سے 6 سویل ڈیفنس اراکین اور ایک اقوام متحدہ کے ملازم کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان کارکنوں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم ریڈ کراس نے حملے کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈینیٹر جوناتھن وِٹال نے لاشوں کی برآمدگی کی جگہ کو "اجتماعی قبر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ ایک کچلی ہوئی ایمبولینس کی ایمرجنسی لائٹ سے نشان زد تھی۔
اسرائیلی فوج نے ریڈ کریسنٹ کارکنوں کی ہلاکتوں پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا، لیکن بعد میں رائٹرز کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے لاشوں کو ایک فعال جنگ کے علاقے سے نکالنا ممکن بنایا۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ لاشیں ریت میں کیوں دبائی گئی تھیں یا گاڑیاں کیوں کچلی ہوئی تھیں۔

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 13 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل