امریکی سفارتکار اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں، وزیر خارجہ


امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول اب غیر ملکی طالبعلموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔
مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کی جانب سے یہ ہدایات 25 مارچ کو سفارتی مشنز کو بھیجے گئے ایک طویل مراسلے میں دی گئیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایسے غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا جو امریکی شہریوں، ثقافت، حکومت، اداروں یا اصولوں کے خلاف تنقیدی سوچ رکھتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے اسرائیل کے خلاف تنقید کرنے والے غیرملکی افراد بشمول طالبعلموں کو ڈی پورٹ کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ ہدایات پر عمل فوری طور پر کیا جائے اور قونصلر عہدیداران ویزا درخواستیں جمع کرانے والے مخصوص طالبعلموں اور دیگر افراد کے نام فراڈ کی روک تھام کرنے والے یونٹ کو دیں تاکہ ان کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کی جاسکے۔ فراڈ کی روک تھام کرنے والا یونٹ کسی سفارتخانے میں کام کرتا ہے جو ویزے جاری کرتا ہے اور درخواست گزاروں کی اسکریننگ کرتا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ کن درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا پوسٹس کی اسکروٹنی ضروری ہے، کوئی ایسا فرد جس کے بارے میں شبہ ہو کہ اس کے دہشتگردوں سے روابط ہیں یا ان کا حامی ہے، یا ایسا طالبعلم یا فرد جس نے اسٹوڈنٹ یا ایکسچینج ویزا 7 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے دوران حاصل کیا ہو یا کوئی ایسا فرد جس کے ویزے کی مدت اکتوبر کو ختم ہو چکی ہو۔

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 3 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 3 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- ایک دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- ایک دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- ایک دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- ایک دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- ایک دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 3 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- ایک دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- ایک دن قبل
