چینی ٹیلی کام کمپنی کا 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان
تربیتی پروگرام کے تحت 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی مہارتیں جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی


اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ”ہواوے“ نے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہواوے کے تربیتی پروگرام کے تحت 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی مہارتیں سکھائی جائیں گی جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس اقدام سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید تقویت ملے گی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، جس کے تحت ہواوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے ملک کی 15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔
ایس آئی ایف سی ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 hours ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 3 hours ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 2 days ago
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 days ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 3 days ago
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 3 hours ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 2 days ago






